حماد اظہر کے ساتھ دلچسپ تماشا
وفاقی وزیر، قائداعظم مسلم لیگ کے بانی میاں اظہر کے صاحبزادے بیرسٹر حماد اظہر اقتصادی امور کے وزیر بنا دیئے گئے۔ یہ سب کچھ صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ہوا اور کاغذ کی سیاہی بھی خشک نہ ہونے دی گئی، حماد اظہر وزیر مملکت برائے ریونیو تھے اور وزیراعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن تھے،شاید اسی وجہ سے یا پھر حفیظ شیخ پر زیادہ تنقید کے باعث فیصلہ ہوا اور حماد اظہر کو ریونیو کا مکمل وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، یوں مشیر خزانہ حفیظ شیخ ریونیو معاملات سے الگ کر دیئے گئے،لیکن اس نوٹیفکیشن پر عمل کی نوبت ہی نہ آنے دی گئی اور اسے منسوخ کرتے ہوئے دوسرا نوٹیفکیشن جاری ہوا، جس کے مطابق حماد اظہر کو ریونیو سے فارغ کر دیا گیا اور وہ اقتصادی ڈویژن کے وزیر بن گئے۔یہ دلچسپ ہے کہ باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے علم میں آیا تو وہ ناراض ہوئے اور وزیراعظم تک اپنے احساسات پہنچائے، اثرات ایسے ہوئے کہ فوراً ہی وہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا اور مشیر خزانہ ہی ریونیو کے انچارج ٹھہرے، حماد اظہر تو بیٹھے بھی نہ تھے کہ……