سوات میں مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا،ماں اور5 بچے جاں بحق

سوات میں مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا،ماں اور5 بچے جاں بحق
سوات میں مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا،ماں اور5 بچے جاں بحق

  


سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے 5 بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا،تودہ گرنے سے خاتون اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کوملبے تلے سے نکال لیا،لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرد یا گیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات