آج پھر صبح صبح ڈالر مہنگا ہو گیا

آج پھر صبح صبح ڈالر مہنگا ہو گیا
آج پھر صبح صبح ڈالر مہنگا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیاہے اور روزمرہ کی اشیا مہنگی سے مہنگی ہوتی چلی جارہی ہیں اور ایسے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی عوام پر براہ راست اثر کرتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبارکے کا آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے بڑھ گئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 80 پیسے ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کوئی خاص اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں تاہم کاروبار کے آغاز پر معمولی بہتری کے آثار دکھائی دیئے ہیں۔ 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 33 ہزار 862 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس