نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن

نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن
نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے،مریم نوازسمیت شریف فیملی کے 5 افراد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں شریف فیملی کے افراد ملاقات کریں گے،مریم نوازاپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئیں گی،مریم نواز اپنے والد سے سیاسی صورتحال اورمقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گی، نوازشریف سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ملاقات کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور