نواز شریف اور شہباز شریف میں چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلافات سامنے آگئے،نجی ٹی وی کا دعویٰ

نواز شریف اور شہباز شریف میں چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلافات سامنے آگئے،نجی ...
نواز شریف اور شہباز شریف میں چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلافات سامنے آگئے،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف اور شہباز شریف میں ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ کے نام پر اختلافات سامنے آگئے، شہباز شریف اور ان کے حامی راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جبکہ مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ بنانے کےلئے سرگرم ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شہباز شریف کیمپ اور نواز شریف کیمپ چیئرمین سینیٹ کے نام پر آمنے سامنے آگئے ہیں،شہباز شریف اور ان کے حامی راجہ ظفر الحق جبکہ مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ دیکھنے کے حامی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا،مریم نواز نے بلاول کو پرویز رشید کا نام چیئرمین سینیٹ کے لئے تجویز کردیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پرویز رشید کے نام پر پارٹی میں مشاورت کا وقت مانگ لیاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔