آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ ہو جائے گا،آصف کرمانی

آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ ہو جائے گا،آصف ...
آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ ہو جائے گا،آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آج رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور اپوزیشن کے امیدوار کا فیصلہ ہوجائےگا،کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہناتھا کہ حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ، حکومت نے مہنگائی کرکے غریب کی کمر توڑ دی ہے، نواز شریف جلد عوام میں واپس آئیں گے،ٹرین حادثے پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ جس تسلسل سے حادثات ہورہے ہیں اس سے ظاہرہوتاہے کہ ذمے داروں کی توجہ کام پر نہیں ہے، حادثات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔