پیراگون ہاﺅسنگ کیس،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع،مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

پیراگون ہاﺅسنگ کیس،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک ...
پیراگون ہاﺅسنگ کیس،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع،مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون کیس میں مفرور ملزمان عمر ضیا،ندیم اور فرحان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا اور سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی سماعت ہوئی ،نیب نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو خاردارتاریں اور کنٹینر لگا کر بند دیاگیا ،احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،عدالت نے مفرور ملزمان عمر ضیا، ندیم اور فرحان کو اشتہاری قرا ردینے کی کارروائی کاحکم دیدیااور خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور