رحیم یار خان میں ٹرینوں میں تصادم، حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

رحیم یار خان میں ٹرینوں میں تصادم، حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ...
رحیم یار خان میں ٹرینوں میں تصادم، حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان کے قریب مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے اظہار افسوس کرتے ہوئے انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ، حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیاہے ۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے جب کہ ٹریک کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے میں بہت کرپشن ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتاہے، ریلوےکے محکمے میں باہر سے نہیں آتے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حادثات کی مکمل تحقیقات ہوتیں ہیں، حیدرآباد ٹرین حادثے میں 2 سیکشن افسران کو نوٹس کیا اور 2 افراد کو محکمے سے نکالا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی