اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،رہنماﺅں کی آمد جاری

اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،رہنماﺅں کی آمد ...
اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،رہنماﺅں کی آمد جاری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس اب سے کچھ دیر میں شروع ہوگا، جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں چیئرمین سینٹ کیلئے متفقہ امیدوار کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے اورمتفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اپوزیشن رہنما فرحت اللہ بابر،ہاشم بابر، طاہربزنجو،شفیق پسروری ،نیئربخاری،اکرم درانی،شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ،صحافی کے سوال ” کیامیرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق ہوگیا؟“کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی توکمیٹی کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد