سچن ٹینڈولکر سیمی فاینل میں نیوزی لینڈ سے شکست پر اپنی ٹیم پر برس پڑے ، سیدھی سیدھی سنا دیں

سچن ٹینڈولکر سیمی فاینل میں نیوزی لینڈ سے شکست پر اپنی ٹیم پر برس پڑے ، سیدھی ...
سچن ٹینڈولکر سیمی فاینل میں نیوزی لینڈ سے شکست پر اپنی ٹیم پر برس پڑے ، سیدھی سیدھی سنا دیں

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دیدی ہے اور فائنل میں پہنچ گئی ہے تاہم ابھی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست پر لیجنڈ پلیئر سچن ٹینڈولکر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سچن ٹینڈولکر کا کہناتھا کہ ہدف بالکل سیدھا سیدھا تھا لیکن ٹیم بھارت اپنے پہلے تین بلے بازوں پر بہت زیادہ انحصار کر رہی ہے ۔ یاد ہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف روہت شرما، راہول اور کپتان ویرات کوہلی نے صرف ایک ایک سکور ہی بنایا اور پولین لوٹ گئے ۔سچن ٹینڈولکر کا کہناتھا کہ ” میں بہت زیادہ مایوس ہوا کیونکہ ہم نے بغیر کسی شک کے صرف 240 سکور کا ہدف حاصل کرنا تھا ، یہ کوئی بڑا مجموعہ نہیں تھا ، لیکن مجھے لگتاہے کہ ہمیں ہر مرتبہ روہت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ایک اچھا سٹارٹ دے گا یا پھر کوہلی آکر بنیاد کو مضبوط کر دے گا ۔یہ بھی درست نہیں کہ ہم ہر مرتبہ دھونی سے امید رکھیں کہ وہ کھیل کو اچھے انداز میں ختم کرے ، اس نے یہ کئی مرتبہ کیاہے ۔ “ بھارتی سابق کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی کپتانی کی تعریف بھی کی ۔یاد رہے کہ بھارت 240رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 221 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور آوٹ ہو گئی ۔

مزید : کھیل