بھارتی باولر محمد شامی نے ایک نوجوان لڑکی کو میسج کرنا شروع کر دیا لیکن پھر اس لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتی کھلاڑی نے خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

بھارتی باولر محمد شامی نے ایک نوجوان لڑکی کو میسج کرنا شروع کر دیا لیکن پھر ...
بھارتی باولر محمد شامی نے ایک نوجوان لڑکی کو میسج کرنا شروع کر دیا لیکن پھر اس لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتی کھلاڑی نے خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز بھارت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ کی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیاہے تاہم اب بھارتی فاسٹ باولر محمد شامی بھی ’ مصیبت ‘ میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ایک ٹویٹر پر ایک خاتون نے ان پر پیغام بھیج کر تنگ کرنے کا ’ الزام ‘ لگا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر صوفیہ نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں محمدشامی کے میسج کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” کوئی مجھے یہ بتا سکتاہے کہ 1.4 ملین فالورز رکھنے والا یہ اجنبی کرکٹر مجھے کیوں بار بار میسج بھیج رہاہے ۔ “ خاتون کی جانب سے شیئر کیے جانے والے سکرین شاٹ میں صاف نظر آ رہاہے کہ تنگ کے والا کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی باولر محمد شامی ہے اور ان کا آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ ہے ۔بھارتی باولر محمد شامی کو اس حرکت پر بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور ان کی پرفارمنس کو لے کر بھی کافی ٹرولنگ کی جارہی ہے ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کافی عرصہ سے ہی تنازعات کی زد میں ہیں اور ان کی اہلیہ نے بھی ان پر غیر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا ۔

مزید :

کھیل -