وزیر اعظم کے دورہ روس سے متعلق میڈیا رپورٹس مفروضوں پر مبنی ہیں،وزیراعظم 21 جولائی کوامریکاجائیں گے، دفتر خارجہ

وزیر اعظم کے دورہ روس سے متعلق میڈیا رپورٹس مفروضوں پر مبنی ہیں،وزیراعظم 21 ...
وزیر اعظم کے دورہ روس سے متعلق میڈیا رپورٹس مفروضوں پر مبنی ہیں،وزیراعظم 21 جولائی کوامریکاجائیں گے، دفتر خارجہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم 21 جولائی کوامریکاجائیں گے، وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کوہوگی،صدر ٹرمپ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر موضوعات پر بات ہو گی،وزیر اعظم دیگر سے ملاقاتوں میں نئے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ روس سے متعلق میڈیا رپورٹس مفروضوں پر مبنی ہے،پاکستان روسی حکام کےساتھ رابطے میں ہے،ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا مقابلہ آزاد کشمیر سے نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کشمیرمیں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کاخیرمقدم کرتا ہے، رپورٹ میں کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش کی گئی،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارتی مظالم بے نقاب ہوئے،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کلبھوشن یادیوکیس بہترین طریقے سے لڑاہے،کلبھوشن کیس کے فیصلے سے متعلق ہمارا گمان اچھا ہے، کلبھوشن جادیو کا فیصلہ 17 جولائی کو ہیگ میں آئی سی جے میں سنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شمالی کوریا کے باشندوں کو ویزے جاری نہیں کیے،بنگلا دیش کے ساتھ ویزے کے معاملات چل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فرانس نے 487 قیمتی نوادرات پاکستان کے حوالے کردیں،کرتارپورراہداری پر 14 جولائی کومذاکرات ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد