بھارتی اداکار عامر خان نے نیوزی لینڈ سے شکست پر ویرات کوہلی کیلئے نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیا

بھارتی اداکار عامر خان نے نیوزی لینڈ سے شکست پر ویرات کوہلی کیلئے نہایت ...
بھارتی اداکار عامر خان نے نیوزی لینڈ سے شکست پر ویرات کوہلی کیلئے نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے تاہم جہاں بھارتی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو فلاپ ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے وہیں بھارتی اداکار عامر خان ویرات کوہلی اور ٹیم کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ویرات یہ بدقسمتی تھی ، آج ہمارا دن نہیں تھا ، میرے لیے تو بھارت نے اسی وقت ورلڈ کپ جیت لیا تھا جب ہماری ٹیم ٹاپ 1 پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچی تھی ، لڑکوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیل پیش کیا ، میری خواہش تھی کہ کاش بارش نہ ہوتی تو نتیجہ کچھ اور ہوتا ، خیر بہت اچھے ، مجھے اپنی ٹیم پر فخرہے ۔“ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم ہی 221 رنز پر آل آوٹ ہو گئی اور انڈیا کو 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے ٹاپ آرڈر کے مکمل طور پر فلاپ ہونے پر دھونی اور جدیجہ نے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی اور میچ میں واپس آئے لیکن دھونی ٹیم کو کامیاب نہیں کروا سکے ۔

مزید : کھیل /تفریح