بیرسٹر علی ظفر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر داخلہ بیرسٹر علی ظفر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان بھی موجود تھے، بیرسٹرعلی ظفرنے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا،وزیراعظم نے علی ظفر کے پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔