کسی کوتیزاب سے جلاناقتل سے بھی بڑاجرم ،متاثرہ خاتون بےشک معاف کرے،قانون نہیں کرسکتا،چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

کسی کوتیزاب سے جلاناقتل سے بھی بڑاجرم ،متاثرہ خاتون بےشک معاف کرے،قانون ...
کسی کوتیزاب سے جلاناقتل سے بھی بڑاجرم ،متاثرہ خاتون بےشک معاف کرے،قانون نہیں کرسکتا،چیف جسٹس کے کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے تیزاب گردی کے ملزم کی بریت کیلئے دائردرخواست مسترد کردی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تیزاب گردی سے متعلق قانون انتہائی سخت ہے،کسی کوتیزاب سے جلاناقتل سے بھی بڑاجرم ہے، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے تیزاب گردی کے ملزم کی بریت کیلئے دائردرخواست پر سماعت کی ،ملزم جاوید اقبال نے خاتون پرتیزاب پھینکنے پرسزاکیخلاف اپیل دائرکی تھی ،دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے بھی ملزم کومعاف کر دیا ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تیزاب گردی کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں،متاثرہ خاتون بےشک معاف کرے مگر قانون نہیں کرسکتا،تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتانہیں ہوسکتا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تیزاب گردی سے متعلق قانون انتہائی سخت ہے،کسی کوتیزاب سے جلاناقتل سے بھی بڑاجرم ہے،عدالت نے تیزاب گردی کے ملزم کی بریت کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔