احتساب عدالت کے جج نے ناصر بٹ سے اس کے دفتر میں بھی ملاقات کی لیکن کیوں ؟ ایک اور تہلکہ خیز تصویر سامنے آگئی

احتساب عدالت کے جج نے ناصر بٹ سے اس کے دفتر میں بھی ملاقات کی لیکن کیوں ؟ ایک ...
احتساب عدالت کے جج نے ناصر بٹ سے اس کے دفتر میں بھی ملاقات کی لیکن کیوں ؟ ایک اور تہلکہ خیز تصویر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے سامنے لائی گئی احتساب عدالت کے جج ملک ارشد کی ویڈیو کے بعد مزید کئی ویڈیو ز اور تصاویر سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، اب مسلم لیگ ن کے ایک کارکن نے فاضل جج کی ناصر بٹ کے ساتھ ملاقات کی ایک اور تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی ۔
مسلم لیگ ن کے ورکر اور چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ چوہدری وقاص جٹ نے تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” جج ارشد ملک نہ صرف ناصر بٹ سے گھر پر ملے بلکہ اسلام آباد میں ناصر بٹ کے دفترمیں بھی ملاقات کی ۔ فروری 2019ءمیں ناصر بٹ کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں جج ارشد ملک نے دباﺅ اور بلیک میلنگ میں آکر نوازشریف کو جیل بھیجنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا، نوازشریف بے قصور ہے “۔


یہی تصویر اور الفاظ شیئرکرتے ہوئے ٹوئیٹ عرب ملک میں موجود خاتون صارف ’سدرہ میمن‘ نے بھی کی۔


مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے سپورٹس ونگ کے صدر میاں عالمگیر شاہ نے بھی لکھا کہ ’جج ارشد ملک نے نا صرف ناصر بٹ کو اپنے گھر میٹنگ کے لیئے بلایا تھا بلکہ ناصر بٹ کے ساتھ فروری 2019 میں ان کے آفس میں بھی ملاقات کی تھی۔ اور اس بات کا اقرار کرکے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ نوازشریف کے خلاف ان سے دباو اور بلیک میلنگ کے تحت فیصلہ لیا گیا“۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -