کیا مہندرسنگھ دھونی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ؟ سوال پر سچن ٹینڈولکر نے اس سوال پر جواب دیدیا

کیا مہندرسنگھ دھونی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ؟ سوال پر سچن ٹینڈولکر نے اس ...
کیا مہندرسنگھ دھونی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ؟ سوال پر سچن ٹینڈولکر نے اس سوال پر جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز دو روز تک چلنے والے منفرد سیمی فائنل میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے تاہم گزشتہ روز کی پرفارمنس پر بھارتی شائقین کرکٹ اپنے کھلاڑیوں سے ناراضگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں اور وہیں یہ بحث بھی جاری ہے کہ کیا اب مہندر سنگھ دھونی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق جب یہ سوال سچن ٹینڈولکر سے ان کی رائے جاننے کیلئے کیا گیا کہ تو انہوں نے جواب دیا کہ ” ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ مہندر سنگھ دھونی کا ذاتی ہونا چاہیے ، ہر کوئی انہیں وہ سپیس اور عزت دے ، ہر کسی کو ان کی انڈین کرکٹ کیلئے خدمات پر عزت کرنی چاہیے اور افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں ، انہوں نے بھارتی کرکٹ کیلئے بہت کچھ کیاہے اس لیے انہیں آزادانہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے ۔ٹینڈولکر کا کہناتھا کہ ایسے کتنے لڑکے ہیں جن کا اس طرح کا کیریئر ہے ؟ دھونی کا کیرئیر بہت خصوصی ہے ، لوگوں کا ان پر اعتماد اور یقین ہی ان کی کارکردگی اور خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی یقین کرتے ہیں کہ دھونی جائے گا تو کھیل ختم کرکے آئے گا اور اس وقت تک کھیل ختم نہیں ہوتا جب تک دھونی باہر موجود ہوتاہے ۔

مزید :

کھیل -