مہندرا سنگھ دھونی کا رن آﺅٹ بھارتی مداح کی جان لے گیا

مہندرا سنگھ دھونی کا رن آﺅٹ بھارتی مداح کی جان لے گیا
مہندرا سنگھ دھونی کا رن آﺅٹ بھارتی مداح کی جان لے گیا

  


کلکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا رن آﺅٹ سائیکلوں کی دکان کے مالک کرکٹ مداح کی جان لے گیا جو اپنی دکان میں گرا اور اس کی موت ہو گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سری کانت کی دکان کے پاس ہی موجود ایک مٹھائی کی دکان کے مالک نے بتایا ہے کہ سری کانت میتی اپنی دکان میں موبائل فون پر میچ دیکھ رہا تھا کہ اچانک کسی چیز کے زور سے گرنے کی آواز آئی۔ ہم آواز سن کر سری کانت کی دکان میں پہنچے تو وہ فرش پر بے حس و حرکت پڑا تھا جس پر ہم اسے ’کھناکل‘ ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارتی بیٹنگ لائن کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا اور 240 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی بھارتی ٹیم 18 رنز سے یہ میچ ہار گئی۔ آل راﺅنڈر رویندرا جدیجہ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے 50 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔

مزید : کھیل