”ہم نے بھارت کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانیوں کی یہ ویڈیوز دیکھیں“ سیمی فائنل میں عمدہ باﺅلنگ کرنے والے ٹرینٹ بولٹ نے بھارتیوں کے زخموں پر ’نمک‘ چھڑک دیا

”ہم نے بھارت کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانیوں کی یہ ویڈیوز دیکھیں“ سیمی فائنل ...
”ہم نے بھارت کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانیوں کی یہ ویڈیوز دیکھیں“ سیمی فائنل میں عمدہ باﺅلنگ کرنے والے ٹرینٹ بولٹ نے بھارتیوں کے زخموں پر ’نمک‘ چھڑک دیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

کیوی فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے اس میچ میں شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ایک سکور پر پویلین کی راہ دکھائی اور پھر 77 رنز بنانے والے رویندرا جدیجہ کو اہم موقع پر آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ جان کر ہی آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔

میگا ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو اگرچہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 124 رنز سے شکست دی مگر چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو تمام شعبوں میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے 180 رنز سے میچ ہرایا تھا اور ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی باﺅلرز کی ویڈیوز دیکھیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے اپنی حوصلہ افزائی کیلئے چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میں پاکستان کی جیت اور باﺅلرز کے ویڈیو کلپس دیکھے۔“

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے اس بیان کو ٹرینٹ بولٹ کیساتھ منصوب کیا جا رہا ہے تاہم ان کے گفتگو کی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آ سکی جس سے اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ انہوں نے واقعی ایسا کہا ہے یا نہیں، لیکن اگر ٹرینٹ بولٹ کا بیان درست ہے تو پھر یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود بھی پاکستان کو کرکٹ سے باہر نہیں کیا جا سکتا چاہے اس کے خلاف کتنی ہی گھناﺅنی سازشیں کیوں نہ کر لی جائیں۔

مزید : کھیل