پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر مکی آرتھر کی کرسی بچانے کی کوشش کرنے لگے مگر یہ کون ہے؟ ناقابل یقین تفصیلات جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر مکی آرتھر کی کرسی بچانے کی کوشش کرنے لگے مگر یہ ...
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر مکی آرتھر کی کرسی بچانے کی کوشش کرنے لگے مگر یہ کون ہے؟ ناقابل یقین تفصیلات جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کرسی بچانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک نہیں رہی جس 68 ون ڈے میچوں میں سے 34 میں شکست ہوئی البتہ ٹی 20 ریکارڈ بہتر رہا اور 37 میں سے 30 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ 7 میں اسے شکست ہوئی۔ چیمپئنز ٹرافی میں فتح ان کی سب سے بڑی کامیابی تھی لیکن ورلڈکپ میں ٹیم سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپائی۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کی اس کارکردگی کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کو کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دینے سے گریز کیا ہے، البتہ پاکستان جب نئے کوچ کی تلاش شروع کرے گا تو مکی آرتھر بھی درخواست دے سکیں گے لیکن دوسری جانب وسیم اکرم ہیڈکوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کے حامی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اس معاملے پر پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان سے بھی بات کریں گے۔ وسیم اکرم قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے سابق کپتان معین خان اور ان کے بھائی ندیم خان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید : کھیل