3ایرانی کشتیوں کا برطانوی آئل ٹینکر پر ’حملہ‘، انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہوگیا

3ایرانی کشتیوں کا برطانوی آئل ٹینکر پر ’حملہ‘، انتہائی سنگین خطرہ پیدا ...
3ایرانی کشتیوں کا برطانوی آئل ٹینکر پر ’حملہ‘، انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے برطانیہ نے ایران کے ٹینکر ’دی گریس 1‘ کو جبرالٹر کے ساحل پر روک لیا تھاجس کے جواب میں گزشتہ روز ایران نے ایسا اقدام اٹھا لیا کہ خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج کو پہنچ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی طرف سے اپنا آئل ٹینکر روکے جانے کے بعد گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب کی تین مسلح کشتیوں نے بھی آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے برطانوی آئل ٹینکر پر حملہ کر دیا اور اسے روکنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر ’برٹش ہیری ٹیج‘ کی حفاظت کے لیے برطانوی بحریہ کا بیڑہ ایچ ایم ایس مونٹ روز بھی ساتھ تھا۔ جیسے ہی ایرانی کشتیاں آئیں اور آئل ٹینکر کو رکنے کی وارننگ دی، ایچ ایم ایس مونٹ روز آئل ٹینکر اور ان کشتیوں کے درمیان میں آ گیا اور اپنی بندوقیں ایرانی کشتیوں پر تان کر انہیں واپس جانے کا حکم دیا۔ برطانوی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق ایرانی کشتیاں یہ حکم ملنے پر فوری واپس چلی گئیں اور کسی تصادم کی نوبت نہیں آئی۔
ایران کی طرف سے اس جوابی اقدام کے بعد آج ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے برطانیہ کو دھمکی بھی دی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دشمن کو ہمارا آئل ٹینکر جبرالٹر کے ساحل پر روکنے پر بہت پچھتانا پڑے گا۔ برطانیہ کے خلاف ہم اپنے جوابی اقدام کا اعلان جلد کریں گے۔“

مزید :

برطانیہ -