شادی سے چند روز پہلے دولہا نے ایک اور دلہن کے لئے لڑکی کو چھوڑ دیا، ایسا عجیب ترین واقعہ آپ نے کبھی نہ سنا ہوگا

شادی سے چند روز پہلے دولہا نے ایک اور دلہن کے لئے لڑکی کو چھوڑ دیا، ایسا عجیب ...
شادی سے چند روز پہلے دولہا نے ایک اور دلہن کے لئے لڑکی کو چھوڑ دیا، ایسا عجیب ترین واقعہ آپ نے کبھی نہ سنا ہوگا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دولہا نے شادی سے چند روز قبل ایک ایسی لڑکی کے لیے اپنی دلہن کو چھوڑ دیا کہ ایسا واقعہ آپ نے شاید ہی کبھی دیکھا سنا ہو۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ہورشیم کی 28سالہ ڈونا بیٹس نامی اس لڑکی کی شادی 30سالہ جیمز روٹلیج کے ساتھ ہونے جا رہی تھی۔ انہوں نے شادی کی پلاننگ کے لیے 27سالہ پیج ہیننگٹن نامی لڑکی کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں، جو شادی کے انتظامات کے سلسلے میں کئی ہفتے سے جیمز او رڈونا کے ساتھ رابطے میں رہی۔

انہی رابطوں کے دوران جیمز اور پیج ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے اور جیمز نے اس ویڈنگ پلانر کے لیے اپنی دلہن کو چھوڑ دیا جس کے ساتھ اس کی شادی میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا تھا اور تمام انتظامات مکمل ہو چکے تھے۔ ڈونا نے اپنی شادی کے لیے 1800پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ 56ہزار روپے)روپے مالیت کا ڈریس خرید لیا تھا جسے اب وہ فروخت کر رہی ہے۔ اس نے انٹرنیٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”اب مجھے اس لباس کی ضرورت نہیں رہی، میں نے یہ ایک بار بھی نہیں پہنا اور میں چاہتی ہوں کہ یہ کسی اور کے کام آ جائے، چنانچہ میں اسے صرف 600پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 18ہزار روپے) میں فروخت کرنے جا رہی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس