آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میچ سے قبل گراﺅنڈ میں ننگے پیر واک کیوں کرتی ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سے قدامت پسند معاشرے ہی توہم پرستی کا شکار ہوتے ہیں مگر اب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متعلق ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی اس روایت کا مشاہدہ تو آپ نے کیا ہو گا کہ وہ ہر میچ سے قبل گراﺅنڈ میں ننگے پاﺅں چلتی ہے۔ ان کی اس روایت کی وجہ ان کی توہم پرستی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میچ سے قبل گراﺅنڈ میں ننگے پاﺅں چلنے سے انہیں میچ میں فتح ملتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے گزشتہ دنوں ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران ٹیم کو ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں ایک دائرے کی شکل میں بٹھائے رکھا۔ جب ان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے توہم پرست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تھوڑا توہم پرست ہوں۔ میں اور میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہمیں میچ میں جیت ہو گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میچ سے قبل کھلاڑی ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں چلیں تو ان کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ “ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں ننگے پاﺅں گراﺅنڈ میں چلنے کی اس روایت کے موجد بھی کوچ جسٹن لینگر ہی ہیں۔ وہ جب سے کوچ بنے ہیں آسٹریلوی ٹیم ہر میچ سے قبل یہ کام کرتی آ رہی ہے۔