آپ کا گدا آپ کے بچے کو کینسر کا شکار بنا سکتا ہے، سائنسدانوں نے تمام والدین کے لئے وارننگ جاری کردی

آپ کا گدا آپ کے بچے کو کینسر کا شکار بنا سکتا ہے، سائنسدانوں نے تمام والدین کے ...
آپ کا گدا آپ کے بچے کو کینسر کا شکار بنا سکتا ہے، سائنسدانوں نے تمام والدین کے لئے وارننگ جاری کردی

  


تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) بستر کا گدا پرسکون نیند کے لیے لازم ہے مگر اس کے متعلق اب سائنسدانوں نے ایسی وارننگ جاری کر دی ہے کہ سن کر آپ گدا استعمال کرتے ہوئے گھبرائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اسرائیلی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”گدا لوگوں، بالخصوص بچوں کو طویل مدت میں جا کر کینسر میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔“ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جسم کی حدت کے زیراثر گدے سے ایسی کیمیکلز نکلتے ہیں جو سانس کے ذریعے جسم میں جا کر کینسر کا سبب بنتے ہیں۔“

تحقیق میں سائنسدانوں نے بچوں کے 8گدوں کا بھی تجزیہ کیا اور بتایا کہ ان سے بھی یہ کمپاﺅنڈز خارج ہوتے ہیں جو بچوں کو کینسر کا شکار بنا سکتے ہیں۔اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”گھروں میں استعمال ہونے والی کئی اشیاءسے وولیٹل آرگینک کمپاﺅنڈز (Volatile organic compounds)خارج ہوتے ہیں۔ یہ خطرناک قسم کے کیمیکلز ہوتے ہیں جو کینسر سمیت دیگر عارضوں، بالخصوص نظام تنفس کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کیمیکلز جسم کی حدت کے زیراثر بستر کے گدے سے بھی خارج ہوتے ہیں۔ “

مزید : تعلیم و صحت