واٹس ایپ پر چھپ کر رہنے کا طریقہ جانئے

واٹس ایپ پر چھپ کر رہنے کا طریقہ جانئے
واٹس ایپ پر چھپ کر رہنے کا طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ دوسروں کے پیغامات پڑھ لیں اور انہیں معلوم نہ ہو تو اس کا آسان طریقہ بھی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں موجود ہے، جس سے زیادہ لوگ آگاہ نہیں ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق واٹس ایپ پر خفیہ رہنے کے خواہش مندوں کو چاہیے کہ وہ ایپلی کیشن کی سیٹنگز کے اکاﺅنٹ ٹیب (Account tab)میں جا کر ’لاسٹ سین‘ اور ’ریڈ نوٹیفکیشن‘ کے آپشنز آف کر دیں۔ ان دونوں آپشنز کو بند کرنے سے یہ ہو گا کہ جب آپ کسی شخص کا میسیج پڑھیں گے تو اس دوسرے صارف کے فون میں دو ’بلیو ٹکس‘ نہیں بنیں گی اور اسے ایسے ہی لگے گا جیسے آپ نے ابھی میسیج نہیں پڑھا۔
اگر آپ واٹس ایپ کے نوٹیفکیشنز سے تنگ ہیں تو اس کے لیے فون کی سیٹنگز میں جا کر ’ایپس‘ میں جائیں اور واٹس ایپ کو سلیکیٹ کرکے اس کے تمام نوٹیفکیشن ’ڈِس ایبل‘ کر دیں، وائبریشن اور پاپ اپ نوٹیفکیشنز کو بھی ڈِس ایبل کریں اور رنگ ٹون کی جگہ پر Noneسیلیکٹ کر لیں۔ یہ کام کرنے کے بعد آپ کو واٹس ایپ کے نوٹیفکیشنز تنگ نہیں کریں گے مگر آپ کے فون کی باقی ایپلی کیشنز اور ای میلز کے الرٹ آپ کو ملتے رہیں گے۔