وہ شرمناک ترین کام جس میں پاکستانی پوری دنیا سے آگے ہیں، شیریں مزاری نے انتہائی افسوسناک انکشاف کردیا

وہ شرمناک ترین کام جس میں پاکستانی پوری دنیا سے آگے ہیں، شیریں مزاری نے ...
وہ شرمناک ترین کام جس میں پاکستانی پوری دنیا سے آگے ہیں، شیریں مزاری نے انتہائی افسوسناک انکشاف کردیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کی فحش فلموں کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے افسوسناک انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اس شرمناک مواد کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست آتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”پاکستان بچوں کی فحش فلموں کے حوالے سے دنیا میں ٹاپ پر ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم بات ہمارے لیے شرم کا باعث ہے کہ ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں۔“

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”گورنمنٹ سکولوں میں ایک مہم چلائی جانی چاہیے اور لوگوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو اس خوفناک صورتحال سے بچایا جا سکے۔ بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ بچوں کے جنسی استحصال کی شرح اس قدر بڑھ جانے کے باوجود ہم اپنے بچوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ رویہ بدلنا ہو گا اور اپنے بچوں کو بتایا ہو گا کہ انہیں کیسے خود کو اجبنیوں سے بچاناہے اور اگر کوئی ایسی صورتحال درپیش ہو تو انہیں کیا کرنا چاہیے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد