اگلے سال جون تک ڈالر کی قیمت کہاں جا پہنچے گی؟ آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کے لئے خطرناک پیشنگوئی کردی

اگلے سال جون تک ڈالر کی قیمت کہاں جا پہنچے گی؟ آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کے ...
اگلے سال جون تک ڈالر کی قیمت کہاں جا پہنچے گی؟ آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کے لئے خطرناک پیشنگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے اور جسے دیکھو ڈالر کی اونچی اڑان کو کوس رہا ہے۔ اب اس حوالے سے پاکستانیوں کے لیے ایک اور ہوشربا خبر آ گئی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے تخمینے میں بتایا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے اختتام (جون 2020) تک ڈالر کی قیمت ممکنہ طور پر 172.53روپے تک پہنچ جائے گی۔
سٹاف لیول رپورٹ میں آئی ایم ایف نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ڈالر کا ایکس چینج ریٹ حتمی طور پر اتنا بلند ہو جائے گا تاہم ایک معیشت دان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ”کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے، آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط اور دیگر وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے غالب امکان یہی ہے کہ ڈالر کی قیمت میں آئندہ مہینوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ “
رپورٹ کے مطابق اگر ڈالر کی قیمت 172.53روپے تک جاتی ہے تو اس سے ملک میں افراط زر کی شرح بہت بلند ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف نے اپنی اس حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں افراط زر کا تخمینہ 13فیصد لگایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ موجودہ مالی سال کے لیے افراط زرکی سالانہ شرح 18فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید :

بزنس -