نشئی نے نئی نویلی بیوی کو برہنہ کرکے گھر سے نکال دیا اور پھر ۔۔۔ 11 مہینے بعد پولیس حرکت میں آگئی
رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نشئی نے اپنی نئی نویلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے گھر سے باہر نکال دیا ۔ پولیس نے تقریباً 11 ماہ کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بھلائی میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر روزانہ شراب پی کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔ خاتون کی مئی 2018 میں شادی ہوئی تھی تاہم 21 اگست کو اس کے شوہر نے اسے شراب کے نشے میں تشدد کا نشانہ بنا یا اور برہنہ کرکے گھر سے باہر نکال دیا۔ خاتون نے اپنے پڑوسی سے کپڑے مانگ کر پہنے اور اپنی ماں کو فون کرکے معاملے کے بارے میں بتایا جس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا گیا ۔
پولیس نے تقریباً 11 ماہ کی کاﺅنسلنگ کے بعد 3 جولائی 2019 کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کی جانب سے میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاتی رہی لیکن خاتون نے کاﺅنسلنگ کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا ہے۔ ملزم کے خلاف جہیز خوری کیلئے اپنی بیوی کو پریشان کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم اپنے نشے کیلئے گھر کی اکثر چیزیں فروخت کرچکا ہے ۔ ملزم نے اپنی شراب پوری کرنے کیلئے اپنی بیوی کا منگل سوتر بھی فروخت کردیا تھا۔