65 سالہ بزرگ نے مندر میں 7 سالہ بچی کا ریپ کردیا ، پاس کھڑے نوجوان نے بچانے کے بجائے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پروائرل کردی

65 سالہ بزرگ نے مندر میں 7 سالہ بچی کا ریپ کردیا ، پاس کھڑے نوجوان نے بچانے کے ...
65 سالہ بزرگ نے مندر میں 7 سالہ بچی کا ریپ کردیا ، پاس کھڑے نوجوان نے بچانے کے بجائے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پروائرل کردی

  


پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک 65 سالہ بزرگ شہری نے مندر میں 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اس دوران ایک نوجوان نے دونوں کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بہار کے ضلع بھوجپور میں 65 سالہ ملزم نے ٹافی کا لالچ دے کر دوسری جماعت کی 7 سالہ بچی کو بہلایا اور اسے مندر میں لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا۔ بچی کی ماں کے مطابق اس کی بیٹی گھر کے برآمدے میں کھیل رہی تھی جب ملزم اسے لے کر گیا اور مندر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی گاﺅں کے ایک نوجوان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رنگ باز یادو اور واقعے کی ویڈیو بنانے والے ملزم ہرامن یادو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف