ٹرین حادثہ،شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں:سینیٹر ساجد میر

ٹرین حادثہ،شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے عہدے سے مستعفی ...
 ٹرین حادثہ،شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں:سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ علامہ پروفیسر ساجد میر نے صادق آباد ٹرین حادثے میں 21 افراد کے جاں بحق اور 35 کے قریب زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے اور  کہا ہے کہریل گاڑیوں کےمسلسل حادثات وزیرریلوے شیخ رشید کی نااہلی ثابت کرتےہیں،ماضی  میں حادثات پر استعفے مانگنے والے وزیر اعظم شیخ رشید سے کب استعفی لیں گے ؟۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد ٹرین حادثے پر سینیٹر ساجد میر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے قوم حادثات کا شکار ہے ،ریل گاڑیوں کے مسلسل حادثات وزیر ریلوے شیخ رشید کی نااہلی ثابت کرتے ہیں،شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ  قوم کو قربانی دینے کا بھاشن دینے والے وزیر اعظم شیخ رشید سے قربانی کیوں نہیں مانگتے؟جب سے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے قوم حادثات کا شکار ہے۔واضح رہے کہ آج علی الصبح  صادق آباد میں سوا چار بجے کے قریب لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہارسٹیشن پر موجود مال گاڑی سے جا ٹکرائی،اکبر ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، حادثے میں اب تک 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 32 زخمی ہوئے ہیں،حادثے کے بعد  اَپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے  کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے، اعلیٰ ترین سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،میڈیا پر چلنے والے حادثےکے مناظر کافی دل خراش ہیں،دل بہت افسردہ ہے۔