بھارت میں 16 سالہ جواں سال بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے پر باپ کو گرفتار کرلیا گیا، روح کو تڑپا دینے والی خبر آگئی

بھارت میں 16 سالہ جواں سال بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے پر باپ کو گرفتار کرلیا ...
بھارت میں 16 سالہ جواں سال بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے پر باپ کو گرفتار کرلیا گیا، روح کو تڑپا دینے والی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے اپنی 16 سالہ بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلع باندا میں 16 سالہ لڑکی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کا باپ کافی عرصے سے مسلسل اس کا ریپ کر رہا ہے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ راجستھان میں مزدوری کرنے کیلئے جاتی تھی اور وہاں اس کا باپ نہ صرف اس کا ریپ کرتا تھا بلکہ اس پر تشدد بھی کرتا تھا۔
پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے اس کے باپ کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے جبکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -