حکومت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ، میر حاصل بزنجو کا الزام

حکومت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ، میر حاصل بزنجو کا الزام
حکومت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ، میر حاصل بزنجو کا الزام

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کو وزیر اعظم کے پاس جانا ہی نہیں چاہئے تھا ، یہ سیدھی سیدھی ہارس ٹریڈنگ والی بات ہے ، وزیر اعظم کے بیان کا مطلب ہے کہ حکومت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ۔ دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ سینیٹ کے جو ممبر ہیں ، یہ کوئی ضلع کونسل کے ممبر نہیں ہیں جن کو خرید لیا جائے یا اغوا کرلیا جائے ، مجھے تمام ممبران پر اعتماد ہے کہ یہ ایوان بالا کے ارکان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جے یو آئی ، ملی عوامی پارٹی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی بھی ووٹ دیگی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے ، اس پر ہم سوموار کواپنی میٹنگ میں اس پر بات کریں گے ، چیئرمین سینیٹ کو وزیر اعظم کے پاس جانا ہی نہیں چاہئے تھا ، یہ سیدھی سیدھی ہارس ٹریڈنگ والی بات ہے ، وزیر اعظم کے بیان کا مطلب ہے کہ حکومت سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے ۔

مزید : قومی