ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے، ہم جھکنے والے نہیں،قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے: ڈاکٹر حسن محی الدین

ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے، ہم جھکنے والے نہیں،قاتلوں کو ...
ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے، ہم جھکنے والے نہیں،قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے: ڈاکٹر حسن محی الدین

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیران آج اے ٹی سی میں 353 ویں پیشی بھگت رہے ہیں،نظام انصاف ہمارا جتنا مرضی امتحان لے لے ہم جھکنے والے نہیں،قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،کسی بھی شکل میں ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی نشان عبرت بنیں گے۔سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہسیاست عوامی خدمت اورعبادت کا نام ہے مگر جب سیاست کو دنیاوی آسائشوں کا ذریعہ بنا لیا جائے اور انسانیت کی جگہ فرعونیت لے لے تو پھر یہی سیاست انسان کو جہنم کا ایندھن بنا دیتی ہے،جنہوں نے سیاست کو ذاتی منفعت کا ذریعہ بنایا ان کا انجام سب کے سامنے ہے،جو منہاج القرآن کا نام ونشان مٹانے کے منصوبے بناتے تھے آج ان کا نام و نشان مٹ رہا ہے،منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے قرآن کا امن،محبت،اخوت کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔

اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور،بریگیڈئیر(ر)اقبال احمد خان،سید الطاف حسین شاہ،جواد حامد،انجینئر رفیق نجم،احمد نواز انجم،نور اللہ صدیقی،عارف چوہدری،مظہر محمود علوی،فرح ناز،سہیل رضا،عرفان یوسف،حافظ غلام فرید و دیگر ممبران سی ڈبلیو سی نے شرکت کی۔اجلاس میں منہاج القرآن کے فنانس ڈائریکٹر عدنان جاوید مرحوم،یوتھ لیگ کے سابق مرکزی صدر شعیب طاہر کے والد،باسط ملک کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی،اجلاس میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا قرآنی ورژن یوکے سے شائع ہونے پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو مبارکباد دی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور