ایک ماہ کے دوران نوجوان اپنی محبوبہ کو 2 بار گھر سے بھگا کر لے گیا، ایسا عجیب و غریب واقعہ کہ گھر والوں کے ساتھ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

ایک ماہ کے دوران نوجوان اپنی محبوبہ کو 2 بار گھر سے بھگا کر لے گیا، ایسا عجیب و ...
ایک ماہ کے دوران نوجوان اپنی محبوبہ کو 2 بار گھر سے بھگا کر لے گیا، ایسا عجیب و غریب واقعہ کہ گھر والوں کے ساتھ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک نوجوان اپنی محبوبہ کو ایک ہی مہینے میں 2 بار گھر سے بھگا کر لے گیا ، دونوں کے گھر والوں نے ایک دوسرے پر اغوا کے مقدمات درج کرادیے لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو گھر والوں کے ساتھ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی۔
بہار کے ضلع کیمور میں ایک نوجوان اپنی محبوبہ کو گھر سے بھگا کر لے گیا جس پر لڑکی والوں نے لڑکے والے پر اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔ جب پولیس اور گھر والوں کا پریشر بڑھا تو نوجوان جوڑا واپس اپنے گھروں کو آگیا لیکن جیسے ہی معاملہ تھوڑا ٹھنڈا ہوا دونوں ایک بار پھر گھر سے فرار ہوگئے۔
اس بار نوجوان جوڑے نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکے کے گھر والوں کو فون کرکے اغوا کا بتایا اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ لڑکے کی فون کال موصول ہونے پر اس کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کرکے لڑکی کے گھر والوں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ نوجوان جوڑاباہمی رضامندی سے دونوں بار گھر سے فرار ہوا اور ریاست گجرات میں جا کر رہائش اختیار کرلی۔ لڑکے نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے گھر والوں کو اغوا برائے تاوان کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -