بھارت کے جنگی جہاز اب بھی ایئر بیسز پر کھڑے ہیں اور ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی مودی کی ذہنیت سمجھ آجائے گی

بھارت کے جنگی جہاز اب بھی ایئر بیسز پر کھڑے ہیں اور ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ آپ کو ...
بھارت کے جنگی جہاز اب بھی ایئر بیسز پر کھڑے ہیں اور ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی مودی کی ذہنیت سمجھ آجائے گی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کے لڑاکا طیارے ابھی تک ایئر بیسز پر کھڑے ہیں جس کے باعث پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود نہیں کھولی، بھارت سے ایئر بیسز سے طیارے ہٹانے کا کہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہداللہ خان کی زیرصدارت ہوا۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود تاحال بند ہے،بھارت نے فضائی حدود کھولنے کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے، بھارت کے لڑاکا طیارے ایئر بیسز پر کھڑے ہیں، ہم نے بھارت سے ایئر بیس کلیئر کرنے اور طیارے ہٹانے کا کہا ہے،بھارتی ایئر بیسز کے کلیئر ہونے تک فضائی حدود نہیں کھولیں گے۔

اجلاس میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں کمیشن نے تحقیقات کیں، اسلام آبادایئر پورٹ کی تعمیرمیں مالی بے ضابطگیوں پر دو انکوائریاں ہوئیں، ایف آئی اے رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی بریفنگ مسترد کر دی ، کمیٹی اراکین نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے موصول ہونے والا جواب تسلی بخش نہیں ہے ، ایک رپورٹ میں مالی کرپشن کی نشاندہی کی گئی جبکہ دوسری رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ نہیں ہوا سول ایوی ایشن کے بیان میں بڑا تضاد ہے۔

مزید : قومی