81 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کی تاریخ ہوئی پرانی، اب سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟ جان کر ہر کوئی سر پکڑ لے

81 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کی تاریخ ہوئی پرانی، اب سونا کتنا مہنگا ...
81 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کی تاریخ ہوئی پرانی، اب سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟ جان کر ہر کوئی سر پکڑ لے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایک بار پھر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور اس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دنوں سونے کی فی تولہ قیمت81 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی لیکن اب سونا 1700روپے اضافے کے بعد 82 ہزار روپے کا تولہ ہوگیا ہے جو تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح ہے۔ پاکستان میں 10گرام سونے کی قیمت 1458 روپے بڑھ کر 70 ہزار 302 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قدر میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1420 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس