آصف زرداری کے پاس چیئر مین سینیٹ کوہٹانے کی وجہ کیاہے ؟ رﺅف کلاسراءنے بتادیا

آصف زرداری کے پاس چیئر مین سینیٹ کوہٹانے کی وجہ کیاہے ؟ رﺅف کلاسراءنے بتادیا
آصف زرداری کے پاس چیئر مین سینیٹ کوہٹانے کی وجہ کیاہے ؟ رﺅف کلاسراءنے بتادیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ﺅ ف کلاسرا ءنے کہاہے کہ آصف زرداری کے پاس چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کی صرف ایک وجہ ہے کہ میں جیل میں ہوں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ آصف زرداری نے سٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کیلئے گیم کھیلی تھی اور آج آصف زرداری کے پاس چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کی صرف ایک وجہ ہے کہ میں جیل میں ہوں اور میں نے سٹیبلشمنٹ سے مل کر صادق سنجرانی کی چیئر مین سینیٹ بنایا تھا اور تو کوئی سخت پیغام دے نہیں سکتا ، البتہ چیئر مین سینیٹ کو ہٹا سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دن دیہاڑے محض سیاست کررہی ہے ۔رﺅف کلاسرا ءنے کہاہے کہ پاکستان کی سیاست کا مسئلہ ہے یہ ہے ، اشرافیہ نے اپنے بندے رکھے ہوئے ہیں جو ہر حکومت میں طاقت آجاتے ہیں ، اس طرح عوام کی محرومیاں دور نہیں ہوتی بلکہ خاندانوں کونوازہ جاتاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور