صادق سنجرانی کو بلوچستان سے ہمدردی کی بناءپر چیئر مین سینیٹ نہیں بنایا گیا تھا! ، فہد حسین نے اصل بات بتا دی

صادق سنجرانی کو بلوچستان سے ہمدردی کی بناءپر چیئر مین سینیٹ نہیں بنایا گیا ...
صادق سنجرانی کو بلوچستان سے ہمدردی کی بناءپر چیئر مین سینیٹ نہیں بنایا گیا تھا! ، فہد حسین نے اصل بات بتا دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار فہد حسین نے کہاہے کہ صادق سنجرانی کو بلوچستان سے ہمدردی کے لئے چیئر مین سینیٹ نہیں بنایا گیا تھا بلکہ یہ آصف زرداری کی سیاسی ضرورت تھی ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے عید سے قبل بار بار کہا جاتارہا ہے ہم کچھ کرنیوالے ہیں ، عید کے بعد پی اے سی ہوگی تو اب پی اے سی ہوگئی ہے اور اپوزیشن نے کچھ نہیں کیا اور آجا کے صادق سنجرانی کی پتلی گردن ہاتھ آئی ہے اور یہ علامتی طور پر غصہ ٹھنڈا کرنے والی بات ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سنجرانی کمزور ہے اورکچھ نہیں ، اس پرغصہ ٹھندا کیاجارہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کو بلوچستان سے ہمدردی کے لئے چیئر مین سینیٹ نہیں بنایا گیا تھا بلکہ یہ آصف زرداری کی سیاسی ضرورت تھی جس کی بناءپر ان کو چیئر مین سینیٹ بنایا گیا تھا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور