آصف زرداری عمران خان کو سبق سکھانے کیلئے یہ کام کرنے پر تیار ہوگئے ہیں، سلیم بخاری کا تہلکہ خیز تجزیہ

آصف زرداری عمران خان کو سبق سکھانے کیلئے یہ کام کرنے پر تیار ہوگئے ہیں، سلیم ...
آصف زرداری عمران خان کو سبق سکھانے کیلئے یہ کام کرنے پر تیار ہوگئے ہیں، سلیم بخاری کا تہلکہ خیز تجزیہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ آصف زرداری عمران خان کوسبق سکھانے کیلئے ن لیگ کے ساتھ جس کا وہ نام لینے پر آمادہ نہیں تھے ، اب اشتراک کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخار ی نے کہا کہ آصف زرداری عمران خان کوسبق سکھانے کیلئے ن لیگ کے ساتھ جس کا وہ نام لینے پر آمادہ نہیں تھے ، اب اشتراک کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بات طے ہے کہ سینیٹ کے اندر چیئر مین سینیٹ کوبچانا اس لئے ممکن نہیں ہے کہ سینیٹ میں ممبر گیم واضح ہے اور بڑ ی بات یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں نے اپنی ضد چھوڑ کر بلوچستان کے ایک بندے ہی کو چیئر مین سینیٹ لانے پر اتفاق کر لیاہے ، وہ میر حاصل بزنجو ہیں جو سچ کہہ رہے تھے کہ جماعت اسلامی بھی ان کوووٹ دیگی ۔ان کا کہنا تھا کہ بزنجو بھی چیئر مین سینیٹ بن گئے توبلوچستان کیلئے اچھا ہے، حکومت کو پوچھیں کہ بجٹ میں عوام کی بہبودکاکونساکام کردیاہے ؟ ان کے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ابھی توچیخیں نکل رہی ہیں اور ابھی تو اور چیخیں نکلیں گی ، یہ کتنے اچھے لوگ ہیں جوسچ بول رہے ہیں ؟ عمران خان کو اپنی پالیسی کودیکھنا چاہئے کہ ہم کیاوعدہ کرکے آئے ہیں اور کر کیارہے ہیں؟

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور