حکومت اپنے ہی اصولوں کے خلاف جنگ لڑ نے جارہی ہے ، دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف

حکومت اپنے ہی اصولوں کے خلاف جنگ لڑ نے جارہی ہے ، دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف
حکومت اپنے ہی اصولوں کے خلاف جنگ لڑ نے جارہی ہے ، دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہاہے کہ اگر حکومت چیئرمین سینیٹ کوبچانے کی کوشش کررہی ہے تو پھر وہ اپنے ہی اصولوں کے خلاف جنگ لڑنے جارہی ہے ۔دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ اگر حکومت چیئرمین سینیٹ کوبچانے کی کوشش کررہی ہے تو پھر وہ اپنے ہی اصولوں کے خلاف جنگ لڑنے جارہی ہے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ دوبارہ بھی بلوچستان سے ہی ایک امیدوار کوچنا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پتہ چل گیاہے کہ پاکستان شرائط پوری نہیں کرتا ، اس لئے آئی ایم ایف سے جو قرضے کی قسط ملی ہے ، یہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے پر ملی ہے ، حکومت کے پاس اس کاحل کوئی نہیں تھا ۔ عمران خان وہی وزیر اعظم ہیں جن کی جانب سے کہا گیاتھا کہ میں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے کہ خود کشی کرلوں لیکن خود کشی آپ نہیں کرسکتے ، یہ حقائق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کولیکشن کے گر توسمجھا دیئے ہیں لیکن ان کا اثر کس پر پڑے گا ، یہ غریب عوام پر پڑے گا ۔

مزید : قومی