ناز بلوچ نے حکومتی وزراءپر سنگین الزام عائد کردیا

ناز بلوچ نے حکومتی وزراءپر سنگین الزام عائد کردیا
 ناز بلوچ نے حکومتی وزراءپر سنگین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ حکومتی وزراءایک فاشسٹ سوچ کی عکاسی کررہے اور کہتے ہیں کہ اتنے لوگوں کولٹکا دیا جائے تو یہ نظام بہتر ہوجائیگا ۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ جب حکومتی وزراءایک فاشسٹ سوچ کی عکاسی کررہے اور کہتے ہیں کہ اتنے لوگوں کولٹکا دیا جائے تو یہ بہتر ہوجائیگا ، اس لئے اس تناظر میں جب پکڑ دھکڑ ہوتی ہے تو پھر لوگ سوچتے ہیں کہ یہ سب کچھ حکومت کے رویے کی وجہ سے تو نہیں ہورہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑی خوش ہے کہ آدھی اپوزیشن جیل میں بھری گئی ہے ، یہ درست نہیں ہے ، اس کانتیجہ دیکھ رہے ہیں کہ ملک چل نہیں رہا اور معیشت کابرا حال ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین سینیٹ سے ایک توقع تھی کہ وہ بلوچستان کے ریلیف کی بات کریں گے لیکن ان کی جانب سے ایسی بات نہیں کی گئی ۔سینیٹ کے پاس اختیارات ہوتے ہیں لیکن کہاں پر صادق سنجرانی صاحب نے سندھ اور بلوچستان پر بات کی ہے؟ حالانکہ ان سے امید تھی کہ وہ صوبوں کے حقوق سے متعلق اور سندھ کے فنڈز روکے جانے پر بات کریں گے ۔

مزید :

قومی -