”مجھے پکڑ کر اے این ایف کے دفتر لے گئے جہاں دو بیگز پڑے تھے،ایک میں چرس تھی ، دوسرے میں آئس تھی اور ۔۔۔“رانا ثناءاللہ نے اپنی بیگم کوکیا بتایا ؟ تہلکہ خیز انکشاف کردیا

”مجھے پکڑ کر اے این ایف کے دفتر لے گئے جہاں دو بیگز پڑے تھے،ایک میں چرس تھی ، ...
”مجھے پکڑ کر اے این ایف کے دفتر لے گئے جہاں دو بیگز پڑے تھے،ایک میں چرس تھی ، دوسرے میں آئس تھی اور ۔۔۔“رانا ثناءاللہ نے اپنی بیگم کوکیا بتایا ؟ تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا ءنے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ نے اپنی گرفتاری کے بعد  مجھے بتایاکہ میری گاڑی راوی ٹول پلازہ کے پاس پہنچی تو اس وقت میں سور ہاتھا،اچانک میری آنکھ کھلی تو میں نے اپنے گارڈ ز کوکچھ لوگوں کے ساتھ جھگڑتے دیکھا اوران کی آوازیں سنیں،اس وقت کئی ڈالے میری گاڑی کے پاس کھڑے تھے ۔ نبیلہ نثاءنے بتایا کہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ اچانک میری گاڑی میں چار افراد بیٹھ گئے اور ڈرائیور کوگاڑی چلانے کا کہا،میں نے سوچا کہ شائد مجھے گرفتار کر کے  نیب آفس لے جارہے ہیں لیکن جب نیب آفس گزر گیاتو میں نے پوچھا کہ مجھے کہا ں لے جارہے ہو؟تو ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم آپ کو اے این ایف کے دفتر لے جارہے ہیں۔نبیلہ ثناءکا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے مجھے بتایاکہ جب مجھے اے این ایف کے دفتر بٹھا دیا گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ دو بیگ پڑے ہوئے تھے،ایک میں چرس اور دوسرے بیگ  میں آئس تھی ،موقع پر موجود اہلکار کہنے لگے کہ کیا چیز ڈالنی ہے رانا ثنا ءاللہ پر ؟جس پر ایک نے کہا کہ چرس ڈال دیتے ہیں تو دوسرے نے کہا کہ نہیں یہ بیگ بڑا ہے،رانا صاحب پر ہیروئن ڈال دیتے ہیں جو 15کلو آئس ہیروئن ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے سے کہا کہ آپ حوالات میں جاکر کھڑے ہوجائیں، آپ کی تصویر اتارنی ہے جس پر میں نے انکار کردیا لیکن ان کی منت سماجت کرنے پر میں حوالات میں جا کرکھڑ ے ہوا اور انہوں نے میری تصویر لی۔ نبیلہ ثناءنے کہا کہ اس وقت ہماری کوئی بات نہیں سن رہا ، ایسے میں اب ہم کیا کریں ؟۔

مزید : قومی