پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا چاہتا ہوں، شہزاد ہ چارلس کی خواہش

پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا چاہتا ہوں، شہزاد ہ چارلس کی خواہش
پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا چاہتا ہوں، شہزاد ہ چارلس کی خواہش

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی یادیں تازہ ہیں ، دوبارہ پاکستان کے دورے کاخواہاں ہوں۔ جیونیوز کے مطابق شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ میری دورہ پاکستان کی یادیں تازہ ہیں ، دوبارہ پاکستان کادورہ کرنا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کااظہار شہزادہ چارلس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ شاہ محمود قریشی کی شہزادہ چارلس سے ملاقات کینسنگٹن محل میں ہوئی ۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس نے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

مزید : قومی