ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے شہباز شریف کو جمعہ کو طلب کرلیا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق نیب نے شہباز شریف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے ،نیب لاہور نے شہباز شریف کو7 سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیاہے۔ سوالنامہ میں شہباز شریف سے پوچھا گیاہے کہ کیا کمپنی کے قیام کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے اور اگر نہیں کئے تو پھر کس بناءپر کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ؟ سوالنامہ میں پوچھا گیاہے کہ کیوں نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ٹھیکا دیا گیا اور کمپنی کی سمری کیوں فنانس اورمحکمہ قانون کی رائے لئے بغیر منظور کی گئی ؟سمن کے مطابق شہباز شریف سے سوال کیا گیاہے کہ جب ایک محکمہ پہلے کام کررہا تھا تو ایل ڈبلیو ایم سی کا قیام کیوں ضروری سمجھا گیا ؟

مزید : قومی