ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں،اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، اُنھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے:شفقت محمود

ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں،اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، اُنھیں کیا ...
ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں،اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، اُنھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے:شفقت محمود

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم سب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں،اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، اُنھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے؟ن لیگ خود نہیں چاہتی کہ نواز شریف جیل سے باہر آئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشفقت محمود کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جماعت ہماری حلیف ہے، ان کی پوری مدد کریں گے،اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، انھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے؟۔شفقت محمود نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ملک کو برباد کرنے آئے تھے، برباد کر گئے، حکومت اب کفایت شعاری اپناتی ہے، تو یہ باتیں کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے ملک کو تباہ کر دیا، انھیں کیا معلوم کفایت شعاری کیا ہوتی ہے؟۔انہوں  نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے نجی دورے کرکے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے اڑائے، حکومت نے ابھی 8ارب ڈالر قرضہ ادا کیا ہے،ملک کے جوحالات ہیں اس پرہمیں ہرقدم پرکفایت شعاری کرنی ہے، موٹرویز پر اربوں روپے لگادیا گیا مگرریلوے ٹریک پر خرچ نہ کیاگیا۔شفقت محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں غریب آدمی کی سواری ریلوے ہے، کراچی سے خیبر تک ریلوے کو سی پیک منصوبے میں لے کر آئے ہیں، موٹروے سے زیادہ ریلوے کا نظام عوام کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ نوازشریف باہر نہ آئیں جیل میں ہی رہیں، ویڈیو ہے تو انتظار کس بات کا ہے؟ عدالت میں کیوں نہیں جاتے؟سات دن سے ویڈیو لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ،یہ صرف  ٹاک شوز میں ہی الزام لگاتے ہیں،عدالت جائیں اور اصل ویڈیو پیش کریں، جج کی ویڈیو بنانیوالے بندے کو بھی عدالت میں پیش کرنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد