فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کے گھر چلی گئیں؟فہمیدہ مرزا کا استفسار

فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کے گھر چلی گئیں؟فہمیدہ مرزا ...
فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کے گھر چلی گئیں؟فہمیدہ مرزا کا استفسار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرز ا نے مطالبہ کیا ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو عدالت میں لایاجائے اور سوالات پوچھے جائیں، پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ کے سرکی قیمت کیوں ختم کی گئی؟ یہ بھی پوچھا جائے عزیرسے بھتے کون لیتاتھا؟ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کے گھر چلی گئیں؟۔جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں لائی جانی چاہیے۔سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے سنا تھا کہ عزیر بلوچ بھتے لیتا ہے لیکن کیاکوئی عزیربلوچ سے بھی بھتہ لے سکتاتھا؟۔فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ سیاست میں مجھے بینظیر بھٹو لے کر آئی تھیں،مجھے بےنظیر بھٹو نے ٹکٹ دیا اور جب مجھے اسپیکرقومی اسمبلی کی پیشکش ہوئی تو میں نے اس وقت بھی انکار کیاتھا۔

مزید :

قومی -