دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے:عاصم سلیم باجوہ

دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے:عاصم سلیم ...
دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے:عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے دوران زندگی اور روزگار کے درمیان توازن کی پالیسی اپنائی۔مائیکرو بلاگنگ و یب سائٹ ٹوئٹر پرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری قوم نے وبا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پالیسی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت اس کا واضح ثبوت ہے۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ قوم مہلک وبا کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

قومی -