عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس میں سے کون سا درست ہے؟سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شیعب سڈل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس میں سے کون سا درست ہے؟سابق آئی جی ...
عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس میں سے کون سا درست ہے؟سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شیعب سڈل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ اور سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ عزیز بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ کے دونوں پارٹس صحیح ہیں،رپورٹس پر ایک ہی تاریخ ہے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر 6 اور دوسری پر 4 دستخط ہیں،دونوں پارٹس صحیح ہیں،رپورٹس پر ایک ہی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے، ایس ایچ او سے لے کر اوپر آئی جی تک فکس مدت ہو۔ڈاکٹرشعیب سڈل نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے، ایسے زیادہ عرصہ نہیں چلے گا کہ اپنی مرضی سے آئی جی لگا لیں،شام کو اگر کسی کو مسئلہ ہو اور صبح اس کا ٹرانسفر ہوا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹان فیکٹری والے واقعے میں اصل ملزم کی طرف جانے کی بجائے مدعی کو ہی ہراساں کرنا شروع کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -