آیئے مسکرائیں

آیئے مسکرائیں

  

٭پاکستانی کے گھر چائنیز اور امریکن مہمان آئے.

چائنیز: میں آنکھیں بند کر کے گھڑی پر ہاتھ رکھ کر ٹائم بتا سکتا ہوں.

امریکن: میں سورج دیکھ کر ٹائم بتا سکتا ہوں.

اتنے میں پاکستانی زور سے ہنسا اور بولا: لو جی 7 بج گئے.

چائنیز اور امریکن ایک دم حیران ہو گئے اور بولے یار تم نے کیسے ٹائم بتا دیا.

پاکستانی: اوئے بجلی چلی گئی ہے.

٭ایک دوست دوسرے سے: یار بات سن مسجد سے دو جوڑا چپل اور لوٹا پِھر غائب ہے۔

دوسرا دوست: تو پِھر؟

پہلا دوست: تو جمعہ پڑھنے جاتا ہے یا شاپنگ کرنے؟

٭آنٹی: اور بیٹا کیا کر رہے ہو آج کل؟

بچہ: بس اسی سوال سے بچ رہا ہوں آنٹی.

٭ایک کتا دوسرے سے: اوئے آج کل جہاں رش ہو وہاں سے نکل جایا کر...

دوسرا: کیوں؟؟؟

پہلا: سالے، اگر دھماکہ ہو گیا تو انسانوں کی موت مارا جائے گا...

٭شادی سے پہلے لڑکی اپنے ہونے والے دیور سے کہتی ہے، " اگر تم مجھے اپنے بھائی کا ایک بال لا دو تو میں تمہیں پچاس روپے دوں گی، میں نے اپنی کتاب میں رکھنا ہے. "

دیور: " بھابی اگر آپ مجھے سو روپے دیں تو میں آپ کو بھائی جان کی پوری وگ ہی لا دوں گا. "

٭پپو: انکل میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں۔

انکل: تو اس کے باپ کو کافی پلانے لے جاؤ اور شادی کی بات کر لو.

پپو: انکل چلیے نہ کافی پیتے پیتے بات کرتے ہیں۔

٭ایک شخص کی بیوی کا انتقال ہوگیا۔تعزیت کرنے والوں میں سے ایک شخص نے شوہر سے پوچھا کہ آپ کی بیوی کیسے انتقال کر گئی؟

اس شخص نے جواب دیا: بیچاری نے چائے پی اور اس کا انتقال ہوگیا۔

کچھ دیر خاموشی رہی پھر پوچھنے والے شخص نے دھیرے سے پوچھا:چائے کی پتی بچی ہے کیا؟

٭ایک چور نے اپنی منگیتر کو سونے کا ہار لے کر دیا۔

منگیتر خوشی سے جان! اس کی قیمت کیا ہے؟

چور 3 سال قید تے لیتر وکھرے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -