انگلینڈ سیریز،کھلاڑیوں کیلئے نام روشن کرنے کا بہترین موقع،محمد یوسف

  انگلینڈ سیریز،کھلاڑیوں کیلئے نام روشن کرنے کا بہترین موقع،محمد یوسف

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کیلئے اپنا نام روشن کرنے کا ایک اچھا موقع ہے کیونکہ انگلینڈ میں رنز بنانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا، دورہ انگلینڈ کے دوران حیدر علی سے امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ وہ جلد دنیا کے ٹاپ بیٹسمینوں میں شامل ہوجائیں گے۔کرکٹ پاکستان نامی ویب سائیٹ کو انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ ان دنوں ہر کوئی حیدر علی کے بارے میں بات کر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ بابر اعظم کی طرح تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں شمار ہوں گے

، بابر نے ماضی قریب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، دورہ انگلینڈ میں سب کی نگاہیں ان پر ہوں گی اسد شفیق اور اظہر علی نے گذشتہ ٹورز کے دوران انگلینڈ میں رنز بنائے ہیں۔

، امید ہے کہ وہ اس بار بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، یہ سیریز قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کیلئے اپنا نام روشن کرنے کا ایک اچھا موقع ہے کیونکہ انگلینڈ میں رنز بنانا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -